154

الیکشن 2018کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل، این اے 86سے 14، پی پی 68 سے 26 امیدواروں کے خاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے

ملک وال(نامہ نگار)الیکشن 2018کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہو گیا ، این اے 86سے 14جبکہ پی پی 68سے 26امیدواروں کے خاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے،

تفصیلات کیمطابق الیکشن 2018کیلئے حلقہ این اے 86اور پی پی 68 سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، این اے 86سے مسلم لیگ ن کے ناصر اقبال بوسال، اختر عباس بوسال، پیر سید محفوظ مشہدی، تحریک انصاف کے نذر محمد گوندل، میجر (ر) ذوالفقار علی گوندل، پیپلز پارٹی کے فخر عمر حیات لالیکا سمیت 14امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں ،

پی پی 68کیلئے تحریک انصاف کے ندیم افضل چن ، گلریز افضل چن ، محمد نواز پنجوتھہ، مسلم لیگ ن کے شفقت محمود گوندل،پیر سید محفوظ مشہدی، پیپلز پارٹی کے ناصر عباس تارڑ ، ظفر اقبال گوندل چھموآنہ، مسلم لیگ ق کے محمد عارف گوندل چھموآنہ ، تحریک لبیک کے عبدالرؤف گوندل، آزاد امیدوار اکبرعلی گوگا سمیت 26امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں