74

عیدالفطر کے موقع پر منڈی بہائوالدین میں 877 مساجد، 16 عید گاہیں، 8 کھلے مقامات پر عید کی نماز ادا کی گئی، 900 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات رہے

منڈی بہائوالدین : عیدالفطر کے موقع پر پولیس کا سیکیورٹی پلان جاری
عیدالفطر کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے

عیدالفطر پر 900سے زائد پولیس افسران و اہلکارمعہ قومی رضاکاران سیکیورٹی نے فرائض سرانجام دئے
877مساجد 16 عید گاہیں 08 کھلے مقام / گرائونڈ 32 امام بارگاہیں 10 بیت الحمد پر سیکورٹی ڈیوٹی تعینات. 5 گزیٹڈ افسران،17 انسپکٹرز, 40سب انسپکٹرز,76اے ایس آئی، 86 ہیڈ کانسٹیبلز , 500 کانسٹیبلز، قومی رضاکاران ڈیوٹی پر مامور رہے.

اس کے علاوہ ریزرو پولیس ٹیمیں الرٹ رہیں گی اور ایلیٹ پولیس بھی گشت پر مامور رہی.
ضلع بھر میں چاند رات کو مختلف مقامات پر خصوصی پکٹ ڈیوٹی بھی لگائی گئی اور پولیس ٹیمیں گشت کرتی رہیں.

تفریحی مقامات، پارکس پر بھی سیکیورٹی اہلکار تعینات رہے.
ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں