132

سوشل میڈیا پر حاجی لیاقت علی مانگٹ کے بھنگڑے والی ویڈیو کو تحریک سے جوڑنا سیاسی مخالفین کا پراپیگنڈا قرار دے دیا، ویڈیو پیغام دیکھیں

پاہڑیانوالی.(بیوروچیف ) پی پی 66 منڈی بہاؤ الدین سے تحریک لبیک یارسول اللہ (لبیک اسلام) کے نامزد امیدوار حاجی لیاقت علی مانگٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر حاجی لیاقت علی مانگٹ کے بھنگڑے والی ویڈیو کو تحریک سے جوڑنا سیاسی مخالفین کا پراپیگنڈا قرار دے دیا؛؛

انہوں نے مزید کہا کہ بھنگڑے والے ویڈیو نومبر 2017 کی ہے جب میرے چھوٹے بھائی اکمل شہزاد کی شادی تھی؛؛؛ اور میں نے تحریک لبیک سے وابستگی جون 2018 میں حاصل کی اور اپنی تحریک کے پلیٹ فارم سے پی پی 66 منڈی بہاؤ الدین سے الیکشن لڑ رہا ہوں میری بڑھتی ہو مقبولیت سے میرے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور سیاسی مفاد کیلئے گری ہوئی حرکتوں پے آگئے ہیں؛؛؛ لیکن میں اپنی تحریک لبیک اور اپنے قائد ڈاکٹر محمد آصف اشرف جلالی کے قواعد و ضوابط کی پاسداری کرتے ہوئے اور عوام کی بھرپور حمایت سے 25 جولائی 2018 کو کامیاب ہو کر ایک نئی تاریخ رقم کروں گا؛؛

تحریک لبیک اسلام کے ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤ الدین کے امیر ناصر محمود سپرا ایڈووکیٹ نے بھی؛؛ گفتگو میں کہا کہ حاجی لیاقت علی مانگٹ کے ماضی کو حال کے ساتھ منسوب کرکے تحریک اور قائد ڈاکٹر محمد آصف اشرف جلالی کا لنک جوڑنا سراسر غلط اور بے بنیاد ہے؛؛؛ اور حاجی لیاقت علی مانگٹ اب تحریک کا حصہ ہیں اور اب سے تحریک کے قواعد و ضوابط کی پاسداری کر رہے ہیں؛؛ اور کرتے رہیں گے نائب امیر تحریک لبیک اسلام ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤ الدین محمد یوسف علوی بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے؛؛

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں