60

ایس ایچ او کا شہر میں ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن متعدد دکانداروں کو حراست میں لے لیا ، عید رش کے پیش نظر ٹریفک پلان بھی جاری

ملک وال(نامہ نگار) ایس ایچ او کا شہر میں ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن متعدد دکانداروں کو حراست میں لے لیا ، عید رش کے پیش نظر ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا ، رانا چوک سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تک کوئی رکشہ ، ریڑھا یا گاڑی جناح روڈ سے نہیں گذر سکے گی ۔

تفصیلات کیمطابق عید قریب آتے ہی شہر کی مارکیٹوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا جبکہ مین بازار اور جناح روڈ بازار میں دکانداروں نے تجاوزات بڑھا کر رستے تنگ کر دیے مین بازار میں اکثر دکانداروں نے اپنا سامان دکان سے باہر رکھ کر دس سے بارہ فٹ جگہ پر قبضہ کر لیا جس سے بازاروں میں پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا بالخصوص عید شاپنگ کیلئے آنے والی خواتین کیلئے صورتحال بہت خراب ہے جبکہ رانا چوک سے گرلز کالج تک جناح روڈ پر موٹر سائیکل رکشہ ، گدھا گاڑیوں اور دیگر گاڑیوں کی بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے سڑک اکثر بلاک ہو جاتی تھی عوامی شکایت پر ایس ایچ او تھانہ ملک وال انسپکٹر انصر گورسی نے میونسپل کمیٹی کے عملہ کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات کو تلف کروایا اور تجاوزات کرنے والے کئی دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا تاہم بعد ازاں انہیں وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا

جبکہ رانا چوک سے گرلز کالج تک رکشہ، گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ران چوک اور گرلز کالج کے پاس بیریئرز لگا دیے گئے تاکہ کوئی بھی رکشہ یا کسی بھی قسم گاڑی شہر میں داخل نہ ہو عوامی حلقوں نے اس اقدام پر ایس ایچ او انصر گورسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ مین بازار میں گاہے بگاہے چکر ضرور لگائیں کیونکہ دکاندار آپریشن کے ایک دو گھنٹے بعد پھر تجاوزات بڑھا لیتے ہیں اور اس عادی تجاوزات مافیا کیخلاف سخت کاروائی کی جائے ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں