25

صحت عامہ اولین ترجیح ہے۔ ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی ، صفائی اور سیکورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر

منڈی بہاؤ الدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ صحت عامہ اولین ترجیح ہے۔ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی ، صفائی اور سیکورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی ایچ کیو میں اپنی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالسلام عارف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ،اسسٹنٹ کمشنر منڈی شبیر حسین چیمہ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لیاقت علی خان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

قبل ازیں ایڈمن آفیسر ڈی ایچ کیو نے اجلاس کو ہسپتال میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی ادائیگیوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔جس پر ڈپٹی کمشنر نے پی آئی ٹی بی بائیو میٹرک مشین ،لیبارٹری کے وائٹ واش ،الیکٹری سٹی رپورٹ ، ڈھاکہ گراس اور بلڈ بنک کی تزین و آرائش کی ادائیگیوں کی منظوری دی ۔

اس موقع پر انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ضروری ادائیگیوں میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کو باقی سرکاری ہسپتالوں کیلئے رول ماڈل ہونا چاہیے۔

ڈپٹی کمشنر نے سی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ تمام ہسپتالوں بالخصوص ڈی ایچ کیو میں صفائی کے نظام کی بہتری کیلئے ترجیح بنیادوں پر کام کیا جائے اور صفائی کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہ کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں