31

پاکستان 27رمضان المبارک شب قدر میں قائم ہوا جو اﷲ تعالیٰ کی خاص نعمت ہے کوئی دشمن اسلام کے نام پر بننے والی اس ریاست کو نقصان نہیں پہنچا سکتا

ملک وال(نامہ نگار) پاکستان 27رمضان المبارک شب قدر میں قائم ہوا جو اﷲ تعالیٰ کی خاص نعمت ہے کوئی دشمن اسلام کے نام پر بننے والی اس ریاست کو نقصان نہیں پہنچا سکتا اور ان شاء اﷲ جلد پاکستان دنیا کا بااثر ملک بن جائے گا

ان خیالات کا اظہار پروفیسر محمد احمد گیلانی نے بزم ضیا ء الامت کے تحت دارالعلوم محمد یہ غوثیہ مولا نگر جنوبی میں منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،

تفصیلات کے مطابق بزم ضیا ء الامت پاکستان ملک وال کے زیر اہتمام گزشتہ روز دارالعلوم محمدیہ غوثیہ میں جشن آزادی پاکستان کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی ، تقریب کی صدارت مصطفائی تحریک کے رہنما محمد اسلم جنجوعہ نے کی،

تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد احمد گیلانی نے کہا کہ پاکستان کا قیام 27رمضان المبارک شب قدر کی رات ہوا اﷲ تعالیٰ نے شب قدر کی مبارک گھڑی میں ہنداستان کے مسلمانوں کو ایک الگ ریاست عطا کی جو لاالہ الااﷲ محمد الرسول اﷲ ﷺ کے نام پر حاصل کی گئی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن اس کے قیام کے ساتھ ہی اس کو ختم کرنے کی سازشیں کرتے رہے لیکن اﷲ تعالیٰ نے اس ملک کی حفاظت کی اور آج یہ ملک دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی ریاست ہے

انہوں نے کہا کہ یہودوہنود کی سازشیں آج بھی پاکستان کیخلاف جاری ہیں جس میں کئی اس ملک میں بسنے والے غدار بھی شامل ہیں لیکن ان شاء اﷲ دشمن کبھی ہمارے وطن کو نقصان نہیں پہنچا سکے گا انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ نے ہندوستان کی طرف اشارہ کر کے جس خوشبو کا ذکر کیا تھا وہ خوشبو پاکستان ہی ہے انہوں نے کہا کہ انشا ء اﷲ وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستان دنیا کا بااثر ملک بن جائے اور دنیا کے فیصلے بھی پاکستان کی مرضی سے ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں