263

تحریک انصاف نے 21 مقدمات میں نامزد ملزم ارشد محمود ککو کو حلقہ پی پی 65 سے انتخابی ٹکٹ جاری کردیا

منڈی بہاؤالدین: تحریک انصاف نے دو درجن کے قریب مقدمات میں نامزد ملزم کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کردیا۔

تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہے جس میں پی ٹی آئی نے 21 مقدمات میں نامزد ارشد ککو کو منڈی بہاؤالدین سے انتخابی میدان میں اپنا امیدوار نامزد کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں
عبدالروف گوندل نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر تحریک انصاف چھوڑ دی

ارشد ککو کو منڈی بہاوالدین سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 65 سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ ان کے خلاف تھانہ صدر منڈی بہاؤالدین اور تھانہ سول لائن میں 21 مقدمات درج ہیں۔

پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ارشد ککو کو قتل ، اسلحہ اسمگلنگ ، زمینوں پر قبضے اور دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب پارٹی کارکنوں نے ملزم کو ٹکٹ جاری کرنے پر پارلیمانی بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ارشد ککو سے فوری ٹکٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں