31

ن لیگ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کے منفی اثرات آنا شروع ہو گئے، تیل کی قیمتوں اور ڈالرکی قدر میں اضافہ سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا، گلریز اجٍل چن

ملک وال(نامہ نگار) ن لیگ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کے منفی اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں تیل مصنوعات کی قیمتوں اور ڈالرکی قدر میں اضافہ سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا جس سے غریب طبقہ کی زندگی متاثر ہو گی

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنما اور حلقہ پی پی 68سے امیدوار گلریز افضل چن نے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، تحریک انصاف کے رہنما گلریز افضل چن نے کہا کہ میاں نواز شریف ملکی معیشت کی بہتری کے بلند بانگ دعوے کرتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے ن لیگ نے پانچ سالہ دور حکومت میں ملکی معیشت کو عالمی مالیاتی اداروں سے قرضے لے کر تباہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ ھکومت کی ناقص معاشی پالیسی کے ثمرات اب آنا شروع ہو گئے ہیں

انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں سے ریکارڈ قرضے لئے حالانکہ میاں نواز شریف نے 2013کی الیکشن مہم میں عوام سے وعدے کیا تھا کہ وہ کشکول توڑ کر ملک و قوم کو عالمی قرضوں سے نجات دلائیں گے توانائی بحران کے نام پر ووٹ لئے لیکن معاشی بحران حل ہوا نہ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہو سکی

انہوں نے کہا کہ ن لیگ حکومت کی یہی اصل کارکردگی ہے اب وہ عوامی عدالت میں میں کیا منہ لے کر جائیں گے گلریز افضل چن نے کہا کہ الیکشن میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے جیتے گی اور ن لیگ کو اس کی بدترین کارکردگی کی بنا پر عبرتناک شکست ہو گی ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں