70

تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر عبدالرؤف گوندل نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی چھوڑدی، تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ پر پی پی 68 میں الیکشن لڑیں گے

ملک وال(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف ضلع منڈی بہاؤالدین کے سابق صدر عبدالرؤف نے پارٹی قیادتی کے ناروا رویے پر دلبرداشتہ ہو کر پارٹی چھوڑ دی ، گزشتہ روز تحریک لبیک پاکستان کے ضلعی صدر صاحبزادہ ابوبکر نے عبدالرؤف گوندل سے ان کی رہائشگاہ واقع ملک وال میں ملاقات کی اور تحریک لبیک میں شمولیت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی،

یہ ویڈیو بھی دیکھیں

 عبدالروف گوندل نے حلقہ پی پی 68 سے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اس موقع پر عبدالرؤف گوندل نے کہا کہ انہوں نے 15سال پی ٹی آئی کی خدمت کی اور اس وقت پارٹی کو ضلع میں فعال بنانے کیلئے کام کیا جب کوئی اس کا نام لیوا نہیں تھا عبدالرؤف گوندل نے کہا کہ 2013کے الیکشن میں بھی پارٹی نے مجھے نظر انداز کرتے ہوئے ایک نووارد کو ٹکٹ دیا جو بری طرح ہار گیا جبکہ اس مرتبہ پھر مجھ سمیت دیگر پرانے اور نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کر کے نئے شامل ہونے والوں کو ٹکٹ دے دیے گئے ،

عمران خان نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ خود ٹکٹ کیلئے انٹرویو کر کے میرٹ پر ٹکٹ دیں گے لیکن ایسا نہیں کیا گیا جس پر میں نے پارٹی سے راہیں جدا کر لی ہیں ،

اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان کے ضلعی صدر صاحبزادہ ابوبکر نے کہا کہ ہم عبدالرؤف گوندل کو تحریک لبیک پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عبدالرؤف گوندل حلقہ پی پی 68سے ہمارے امیدوار ہوں گے اور اس حلقہ کے تمام پارٹی کارکنان ان کی کامیابی کیلئے بھرپور کام کریں گے ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں