194

جنرل الیکشن 2018کیلئے کاغذات نامزدگی دینے کا سلسلہ جاری ، حلقہ این اے 86کیلئے پانچ جبکہ حلقہ پی پی 68کیلئے 12امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں

ملک وال(نامہ نگار) جنرل الیکشن 2018کیلئے کاغذات نامزدگی دینے کا سلسلہ جاری ، حلقہ این اے 86کیلئے پانچ جبکہ حلقہ پی پی 68کیلئے 12امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں


تفصیلات کیمطابق حلقہ این اے 86منڈی بہاؤالدین 2 کیلئے پانچ امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر سول جج ملک وال عمران یعقوب کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں جن میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ناصر اقبال بوسال، سابق وفاقی وزیر پی ٹی آئی کے نذر محمد گوندل، ن لیگ کے سابق ایم پی اے پیر سید محفوظ مشہدی، پیپلز پارٹی کے فیصل شہزاد گوندل اور آزاد امیدوار محمد نوید شامل ہیں ، جبکہ حلقہ پی پی 68منڈی بہاؤالدین 4 کیلئے پی ٹی آئی کے ندیم افضل چن جبکہ ان کے بھائی گلریز افضل چن نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،

مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے اور ضلعی صدر شفقت محمود گوندل، ن لیگ کے سابق ایم پی اے پیر سید محفوظ مشہدی، پی ٹی آئی کے سابق ضلعی آرگنائزر عبدالروف گوندل،، پی ٹی آئی کے محمد نواز پنجوتھہ، مسلم لیگ ق کے محمد عارف گوندل، اس کے علاوہ میجر (ر) ظفر اقبال گوندل، قمر خان،صفدر اقبال ہریانہ،طاہر محمود گوندل اور صفدر اقبال چھموآنہ شامل ہیں ، صوبائی حلقہ کیلئے ابھی تک پیپلز پارٹی کے کسی بھی امیدوار نے ابھی تک درخواست جمع نہیں کروائی تاہم درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 11جون ہے ،

مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور سابق ایم پی اے شفقت محمود گوندل نے گزشتہ روز اپنے سپورٹرز کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر عمران یعقوب کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں