117

نو عمر لڑکوں کی برہنہ ویڈیو بنانے والے گروہ کا انکشاف ، معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد پولیس کی کاروائی ایک ملزم گرفتار

ملک وال(نامہ نگار) نو عمر لڑکوں کی برہنہ ویڈیو بنانے والے گروہ کا انکشاف ، معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد پولیس کی کاروائی ایک ملزم گرفتاردیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے۔

تفصیلات کے مطابق محمد عمران ولد قربان محلہ صابری نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ میرے بھانجے سیف الرحمن نے کل مجھے موبائل میں موجود برہنہ ویڈیو دکھائی جس میں (جھولے لال گروپ ) کے نام سے بنائے ہوئے گروپ کے شاویز مظہر،حسنین ولد منظور، زین ولد مختار ،ارسلان ولد ریاض حسین وغیرہ ملزمان نے میرے بھانجے کی شلوار اتار کر بدفعلی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بلیک میلنگ کے لئے برہنہ ویڈو فلم بھی بنائی۔ جبکہ سیف الرحمن ملزمان کے خوف کی وجہ سے خاموش رہا ہے زرائع کے مطابق گروپ میں شامل ملزمان مبینہ طور پر غیر اخلاقی اور غیر قانونی جرائم میں ملوث ہیں ۔

معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد ڈی پی او فیصل مختار نے نوٹس لے کر سی آئی اے پولیس انچارج انسپکٹر عامر شاہین گوندل کو ملزمان کی گرفتاری کے لئے ہدائت دے دی اس حوالے سے انسپکٹر عامر شاہین گوندل نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں