142

چیئرمین الحرمین گروپ چوہدری مشاہد رضا گجر آف چیلیانوالہ حلقہ این اے 85 سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے آج کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے

منڈی بہاؤالدین: چیئرمین الحرمین گروپ چوہدری مشاہد رضا گجر آف چیلیانوالہ حلقہ این اے 85 سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے آج کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے۔وہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

چوہدری مشاہد رضا گجر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ہیں، انکے شریف فیملی اور کیپٹن ر محمد صفدر سے گہرے ذاتی گھریلو ودوستانہ مراسم ہیں۔ چوہدری مشاہد رضا گجر کو ممتاز تارڑ، محترمہ حمیدہ وحیدالدین، چوہدری غلام حسین بوسال چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، وائس چیئرمین مرزا زبیر بیگ، چوہدری ذوالقرنین گجر چیئرمین یونین کونسل چیلیانوالہ اور منشاء گوندل ممبر ضلع کونسل کی مکمل تائید و حمایت حاصل ہے۔ اگر وہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو 1993ء کے بعد 25 سال بعد چیلیانوالہ کی کسی شخصیت کو یہ پہلا ٹکٹ ہوگا۔

80 اور 90 کی دہائی میں حلقہ این اے 85 اور پی پی 65 میں سے کوئی ایک ٹکٹ چیلیانوالہ کی کسی شخصیت کے پاس ضرور ہوتا تھا۔کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ قائد میاں نواز شریف کے حکم سے سیاست میں آئے ہیں اور سیٹ جیت کر قائد کو گفٹ کر دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں