164

منڈی بہاؤالدین پاکستان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے پہلے بھی پاکستان مسلم لیگن نے یہاں سے کلین سویپ کیا اس انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، سید عرفان حیدر

منڈی بہاؤالدین(بیوروچیف) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع منڈی بہاؤالدین کے سنیئرنائب صدر وڈسٹرکٹ چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی منڈی بہاؤالدین سید عرفان حیدر ذیلدارنے اپنے قائدین کے استقبال کیلئے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ قائد اعظم گراؤنڈ میں شرکت کی ۔

اس موقع پر انہوں نے محترمہ مریم نواز اور قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ساتھ کیپٹن محمد صفدر سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر انہوں نے اپنے قائدین کو یقین دلایا کہ ضلع منڈی بہاؤالدین پاکستان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے پہلے بھی پاکستان مسلم لیگن نے یہاں سے کلین سویپ کیا اس انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ لوٹوں اور بھگوڑوں سے ہے انہوں نے کہا کہ ضلع منڈی بہاؤالدین کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں قائدین پاکستان مسلم لیگ ن کے شرکاء کنونشن میں بھرپور حاضری اور ان کے جوش و جذبہ کی تعریف کی اور کہا کہ خلائی مخلوق اور نادیدہ قوتیں عوامی قوت کے سامنے اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں