332

پی ٹی آئی نے حلقہ پی پی 68میں امیدوار تبدیل کر دیا، وسیم افضل چن کی جگہ ان کے بڑے بھائی گلریز افضل چن امیدوار ہو ں گے

ملک وال(نامہ نگار)پی ٹی آئی نے حلقہ پی پی 68میں امیدوار تبدیل کر دیا وسیم افضل چن کی جگہ ان کے بڑے بھائی گلریز افضل چن امیدوار ہو ں گے

سابق وفاقی وزیر ، پی ٹی آئی کے رہنما نذر محمد گوندل ، مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم این اے ناصر اقبال بوسال نے این اے 86کیلئے جبکہ نے کاغذات نامزدگی جوڈیشل کمپلیکس ملکوال میں ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروا دیے ،

تفصیلات کیمطابق علاقہ کی معروف چن فیملی نے حلقہ پی پی 68میں وسیم افضل چن کی جگہ ان کے بڑے بھائی گلریز افضل چن کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا گلریز افضل چن پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ممبر ندیم افضل چن کے بڑے بھائی ہیں انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جوڈیشل کمپلیکس ملکوال میں ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروا دیے

جبکہ پی پی 68کیلئے مسلم لیگ ق کے محمد عارف گوندل جبکہ آزاد امیدوار میجر (ر) ظفر اقبال گوندل نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ، حلقہ این اے 86کیلئے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے امیدوار نذر محمد گوندل جبکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے سابق ایم این اے ناصر اقبال بوسال نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں

نذر محمد گوندل اور ناصر اقبال بوسال اپنے سپورٹران کے ہمراہ جلوس کے شکل میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں