28

محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی

لاہور: محکمہ موسمیات نے پنجاب میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

شدید گرمی سے ستائے پنجاب کے باسیوں کے لئے خوشی کی خبر ہے کہ محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 15 جون سے 30 جون تک پری مون سون کی بھر پور بارشیں ہوں گی اور ان بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی بھی ہوجائے گی تاہم حبس میں اضافہ ہو جائے گا جب کہ مون سون سیزن میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں