82

ملک وال،بااثر افراد نے عرصہ دراز قبل سرکاری کچی سڑک پر تعمیرات کر رکھی ہے راستہ واگزار کرایا جائے۔شہری کی درخواست پر

ملک وال(نامہ نگار)بااثر افراد نے عرصہ دراز قبل سرکاری کچی سڑک پر تعمیرات کر رکھی ہے راستہ واگزار کرایا جائے۔شہری کی درخواست پر عدالت نے اسد محمود سندھو ایڈووکیٹ کو کمیشن مقرر کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق شہری محمد الیاس گوندل نے سینئر سول جج کی عدالت میں درخواست گزاری کہ قصبہ گوجرہ میں عرصہ دراز قبل ضلعی حکومت کی سرکاری کچی 120 فٹ چوڑی سڑک موجود تھی جس پر گائوں کے بااثر افراد نے تعمیرات کر رکھی ہیں راستہ واگزار کروایا جائے جس پر عدالت نے اسد محمود سندھو ایڈووکیٹ کو کمیشن مقرر کر دیا جس پر گزشتہ روز کمیشن نے پٹواری مختار احمد سمیت سرکاری اہلکاروں اور درخواست گزار کے ہمراہ موقع پر جاکر حالات وواقعات کا جائزہ لیا اس موقع پر پٹواری مختا ر احمد نے بتایا کہ محکمہ مال کے لٹھہ پر سڑک کی نشاندہی موجود ہے ۔کمیشن اسد محمود سندھو ایڈووکیٹ نے بتایا کہ میں کمیشن رپورٹ 18 مئی کو عدالت میں پیش کروں گا۔اہل علاقہ نے بتایا کہ پاکستان بننے کے بعد ایسی کسی سڑک کا کوئی وجود نہیں ہے نہ ہی کسی شخص نے سڑک دیکھی ہے ۔تاہم الیاس گوندل نے اس حوالے سے ڈی سی منڈی بہاوالدین کو بھی درخواست دے رکھی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں