43

ملکوال،سکیورٹی کے حوالہ سے پوری ذمہ داری کے ساتھ عمل پیرا ہیں ،شہر کے بازاروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروادیئے ہیں، ڈی ایس پی ملکوال

ملکوال(نامہ نگار)سکیورٹی کے حوالہ سے پوری ذمہ داری کے ساتھ عمل پیرا ہیں ،شہر کے بازاروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروادیئے ہیں،ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ملکوال رانا اسلام نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ سرکاری و غیر سرکاری ادارے اپنے سکیورٹی لوازمات کو مکمل کرنے کا پورا خیال رکھیں،انہوں نے کہا کہ کیٹگری اے کے تحت شہر کے8 سکولوں میںبھی 26 کیمرے لگوادیئے ہیں ۔ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ ہرذی شعور کی ذمہ داری ہے کہ آس پاس مشکوک آمدورفت پر کڑی نظر رکھی جائے اور ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے حساس معاملات پولیس اور انتظامیہ کے علم میں لائے جائیں۔رانا اسلام نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ کے حوالہ سے شہر کی آمدورفت کے مرکزی چوکوں میں بھی کیمرے لگوانے کیلئے تجاویز دے رکھی ہیں جن پرجلد عمل درآمد کی امید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں