138

ملک وال،موٹرسائیکل سوار دو مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، ملزمان فرار ہو گئے

ملک وال(نامہ نگار)موٹرسائیکل سوار دو مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، ملزمان فرار ہو گئے ، مقتول مقامی ایم این اے کے ڈرائیور کا بھائی تھا، تفصیلات کیمطابق تھانہ گوجرہ کے علاقہ ٹبہ مانک بوسال کا رہائشی قاسم عرف جانی موٹرسائیکل پر کام کیلئے کھیتوں میں جا رہا تھاکہ پیچھے سے موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان اس کے آگے آئے اور قاسم پر فائرنگ کر دی جس سے قاسم عرف جانی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان فرارہوگئے ، مقتول مقامی ایم این اے کے ڈرائیور کا بھائی بتایا جاتا ہے ، پولیس تھانہ گوجرہ نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال منتقل کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے تفتیش جاری ہے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں