63

ملک وال، شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش ، گلیاں اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں

ملک وال(نامہ نگار ) شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش ، گلیاں اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں ، سٹی اور میانی فیڈرز کی بجلی بھی گھنٹوں بند رہی ۔ تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز شہر اور گردونواح میں دوپہر کے وقت موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹنے سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم نکاسی آب کے ناقص نظام کی وجہ سے شہر کی گلیاں اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، بارش کے ساتھ ہی گیپکو انتظامیہ نے حسب معمول فالٹ کے نام پر بجلی بند کر دی جو تین گھنٹے بند رہی بجلی کی بندش سے بھی شہری کافی پریشان رہے ، بارش کے بعد موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں نے سموسے ، پکوڑے کے پکوان بنا کر لطف اٹھایا ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں