56

میں نے اپنے حلقہ این 109میں پانچ نئے گرلز ، بوائز کالجز بنوائے ہیں جبکہ کئی سکولوں کو اپ گریڈ کرایا ہے،ناصر اقبال بوسال

ملک وال(نامہ نگار)اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے نزول کا آغاز پڑھنے یعنی تعلیم سے کر کے علم کی اہمیت کو واضح کیا میں نے اپنے حلقہ این 109میں پانچ نئے گرلز ، بوائز کالجز بنوائے ہیں جبکہ کئی سکولوں کو اپ گریڈ کرایا ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ناصر اقبال بوسال ایم این اے نے گزشتہ روز بادشاہ پور میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول فار بوائز کو ہائی سکول کا درجہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ناصر اقبال بوسال نے کہا کہ میرے حلقہ کی عوام نے جس طرح مجھ پر اعتماد کر کے 2013کے الیکشن میں مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کر کے اسمبلی میں بھیجا تھا میں نے ان کی اس محبت اور اعتماد کو اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ترقیاتی کاموں کی صورت میں عوام کو واپس لوٹایا ہے انہوں نے کہا کہ بادشاہ پور کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دیا جائے جو آج اللہ کے فضل سے پورا ہو گیا ہے جبکہ قبل ازیں گرلز مڈل سکول کو بھی ہائی کا درجہ دیا جا چکا ہے انہوں نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد میں اسلام آباد میں جا کر بیٹھ نہیں گیا بلکہ اپنے حلقہ کی عوام کے مسائل کو حل کرانے کیلئے دن رات کوشش کی ہے جس پر اللہ تعالیٰ نے بہت فضل و کرم کیا اور آج حلقہ میں کی صورتحال پانچ سال پہلے سے بہت بہتر ہے انہوں نے کہا کہ اب سیاست وہی کرے گا جس کا مشن عوام کی عملی خدمت ہو گا ناصر اقبال بوسال نے کہا کہ میری توجہ تعلیم صحت اور مواصلات پر رہی میں اپنے حلقہ کی عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اب الیکشن قریب ہیں لہٰذا عوام ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں اور خدمات کو مدنظر رکھیں ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضؒع کونسل منڈی بہائوالدین کے وائس چیئرمین سید نجم الحسن شاہ نے کہا کہ حلقہ این اے 109کی عوام ناصر اقبال بوسال کی عوام خدمات کی معترف ہے اس حلقہ کے ہر قصبہ اور گائوں کے لوگ ناصر بوسال کے ترقیاتی کاموں سے مطمئن ہیں جتنی ترقی اس حلقہ میں گزشتہ پانچ سالوں میں ہوئی اتنی ملکی تاریخ میں آج تک نہیں ہوئی ۔تقریب میں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی سید توقیر حسین شاہ، ڈپٹی ڈی ای او ملکوال امانت علی ، پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر راجہ ذوالفقار علی ،یونی کونسل بادشاہ پور کے چیئرمین فیض احمد گوندل، سابق ناظم ظفر اقبال انٹال، یو سی ساہنا کے چیئرمین محمد بخش ذیلدار، یو سی واڑہ عالم شاہ کے چیئرمین چوہدری محمد اختر گوندل، ارقم عباس گوندل سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں