83

ملک وال، وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ، مسلم لیگ ن تحصیل ملک وال کے سینئر نائب صدر

ملک وال(نامہ نگار) وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ، ن لیگی رہنمائوں کو خوفزدہ کر کے الیکشن مہم پر اثر انداز ہونے کی سازش کی جا رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل ملک وال کے سینئر نائب صدر میاں مشتاق احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مسلم لیگ ن تحصیل ملک وال کے سینئر نائب صدر میاں مشتاق احمد نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نارووال میں وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ افسوسناک واقعہ ہے انہوں نے کہا کہ کچھ نادیدہ قوتیں مسلم لیگ ن کو آئندہ الیکشن میں مہم چلانے سے روکنا چاہتی ہیں جس کیلئے ایسے واقعات رونما کرائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے قائد ن لیگ میاں نواز شریف پر بھارت میں منی لانڈرنگ کا بیہودہ الزام بھی قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ چند عناصر نے ن لیگ اور اس کی قیادت کو ٹارگٹ کر لیا ہے اور انہیں الیکشن سے دور رکھنے کیلئے تمام تر حربے استعمال کئے جا رہے ہیں لیکن ن لیگ اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں