56

منڈی بہاوالدین، گھریلو جھگڑا پر شوہر اور سسر کا 23سالہ خاتون پر تشدد ، خاتون جاں بحق، قتل کیا گیا ، مقتولہ کے والد کا الزام

گھریلو جھگڑا پر شوہر اور سسر کا 23سالہ خاتون پر تشدد ، خاتون جاں بحق، قتل کیا گیا ، مقتولہ کے والد کا الزام ، بیوی نے پھندہ لے کر خودکشی کی ،خاوند کا موقف، مقدمہ درج کر کے سسر کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس۔ تفصیلات کیمطابق نواحی موضع گوہڑی کے رہائشی عبدالرزاق گوندل نے اپنی 23سالہ بیٹی رضوانہ کی شادی تین سال قبل موضع چوٹ دھیراں کے محمد افضل کے بیٹے شدیل احمد سے کی تھی جس سے ایک بیٹی پیدا ہوئی ، عبدالرزاق نے بتایا کہ کچھ عرصہ سے میرا داماد شدیل اور اس کا والد افضل میری بیٹی کے آئے روز تشدد کا نشانہ بناتے دیتے جبکہ وقوعہ کے روز بھی دونوں باپ بیٹے نے پہلے رضوانہ کو ظالمانہ تشدد کا نشانہ پھر گلے میں چادر کا پھندہ دے کر اسے قتل کر دیا ، پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ مقتولہ کے والد کی درخواست پر خاوند شدیل احمد ، سسر افضل اور ایک نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج کر کے سسر افضل کو گرفتار کر لیا ہے تاہم شوہر مفرور ہے ، تاہم ملزم نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رضوانہ نے خود پھندہ لے کر خودکشی کی ہے ۔پولیس نے ذرائع نے بتایا کہ فرانزک رپورٹ لاہور بھجوا دی ہے رپورٹ آنے پر بات معاملہ کلیئر ہو گا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں