289

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منڈی بہاﺅالدین کی قومی اسمبلی کی 2، صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں کیلئے ریٹرننگ آفیسرز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

منڈی بہاؤالدین ( خصوصی رپورٹ ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع منڈی بہاﺅالدین کی قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4نشستوں کیلئے ریٹرننگ آفیسرز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،

تفصیلات کے مطابق آئندہ الیکشن کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع منڈی بہاﺅالدین کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 85 منڈی بہاﺅالدین 1کیلئے محمد اعجاز بٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاﺅالدین کو ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈسٹرکٹ منڈی بہاﺅالدین کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر جبکہ این اے 86 منڈی بہاﺅالدین II کیلئے عرفان سعید ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملکوال کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن منڈی بہاﺅالدین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی منڈی بہاﺅالدین کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز مقرر کردیاہے۔

جبکہ ضلع منڈی بہاﺅالدین کی صوبائی حلقہ پی پی 65 منڈی بہاﺅالدین I کیلئے محمد عرفان صفدر سینئر سول جج منڈی بہاﺅالدین کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی منڈی بہاﺅالدین اور پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج منڈی بہاﺅالدین کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز جبکہ پی پی 66 منڈی بہاﺅالدین II میں عدنان یوسف سول جج پھالیہ کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر منڈی بہاﺅالدین اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت منڈی بہاﺅالدین کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز، اسی طرح پی پی 67منڈی بہاﺅالدین IIIمیں شاہد ندیم بٹ سینئر سول جج منڈی بہاﺅالدین کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ملکوال اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملکوال کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز جبکہ پی پی 68 منڈی بہا ﺅالدین IV کیلئے عمران یعقوب سول جج ملکوال کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پھالیہ کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز مقرر کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان ذمہ داریوں کا نوٹیفکیشن نمبر No.F.2(1)/2018-Cord-2 جاری کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں