72

مسلسل نشست پر بیٹھنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے ،ماہرین صحت

آسٹریلوی ماہرین نے کہا ہے کہ مسلسل نشست پر بیٹھے رہنے سے انسان میں امراضِ قلب اورذیابیطس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کےمطابق آسٹریلوی ماہرین نے اپنی ایک جدید تحقیق میں کہا ہے کہ مسلسل نشست پر بیٹھنا کئی نفسیاتی عارضوں کی وجہ بھی بن سکتاہے۔

پہلی وجہ یہ ہے کہ کمپیو ٹرسکرین نیند اڑانے کا باعث بنتی ہے اورنیند کی کمی ذہنی تناﺅکی وجہ بنتی ہے دوسری وجہ کمپیوٹر پر بیٹھے لوگوں کا رابطہ حقیقی دنیا سے کٹ جاتاہے اور وہ دوستوں اورگھروالوں سے بات نہیں کرتے یوں ان میں ڈپریشن بڑھتاہے تیسری وجہ یہ ہے کہ زیادہ دیر بیٹھنے سے جسم کادورانِ خون سست ہوجاتاہے اور ہارمون درست کام نہیں کرتے اس طرح ذہنی تناﺅ اور افسردگی بڑھتی رہتی ہے ۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اگراب بھی لوگ ورزش نہیں کرتے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ وہ جان بوجھ کر اپنا بُراچاہتے ہیں۔ماہرین کے مطابق وقفے وقفے سے کام کے دوران نشست سے اٹھاجائے اور اس طرح خودکومستقبل کے خطرات سے بچایاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں