80

وزیر صحت کا ڈی ایچ کیو ہپستال منڈی بہائوالدین کا اچانک دورہ، غیر تسلی بخش انتظامات پر ایم ایس ارشد تبسم معطل، ایم او مہدی خان راجن پور تبدیل، ایڈمن آفیسر نوکری سے فارغ

منڈی بہاءالدین ( سہارا ہیلتھ رپورٹر ) اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کا محکمہ صحت پنجاب کے منسٹر عمران نزیر اورسیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا دورہ , دورے کے دوران مبینہ طور پر اسپتال کے انتظامی معاملات غیرتسلی بخش ہونے کی بنا پر ایم ایس ارشد تبسم کو معطل کر کے او ایس ڈی بنا کر لاہو بھیج دیا ,ایم او ڈاکٹر مہدی خان کاراجن تبادلہ جبکہ ایڈمن آفیسر کاشف حسین کو نوکری سے نکال دیا گیا واضح رہیکہ کاشف حسین کو گزشتہ ہی سال ایڈمن کے عہدے پر کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کیا گیا تھا ,اور ارشد محبوب تبسم نے بھی چند دن پہلے ایم ایس کا چارج سنبھالا تھا ,ازشد تبسم کی معطلی کے بعد مظہر حیات کو ڈی ایچ کیو اسپتال منڈی بہاءالدین کا نیا ایم ایس لگا دیا گیا ہے جو اس سے قبل جہلم میں بطور ایس ایم او تعینات تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں