158

بلاول بھٹو زرداری آج ملک وال کے نواحی علاقہ گوجرہ میں ممبر سازی مہم کے سلسلہ میں لگائے گئے کیمپ کا دورہ کریں گے

ملک وال(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج بروز پیر ملک وال کے نواحی علاقہ گوجرہ میں ممبر سازی مہم کے سلسلہ میں لگائے گئے کیمپ کا دورہ کریں گے ، مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے یونین کونسل چک رائب کے چیئرمین ناصر عباس تارڑ اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے،

یہ خبر بھی پڑھیں
تحریک انصاف کے رہنما قمر عباس بوسال نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

تفصیلات کیمطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاوال بھٹو زرداری آج بروز پیر دن دو بجے نواحٰ علاقہ گوجرہ میں ممبر سازی مہم کیمپ کا دورہ کریں گے وہ پی پی پی کے رہنما فیصل شہزاد گوندل کی رہائشگاہ پر جائیں گے۔ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے یونین کونسل چک رائب کے چیئرمین ناصر عباس تارڑ اس موقع پر اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے ۔بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کیلئے ملک وال اور چوٹ دھیراں سے کارکنوں کے قافلے دن ایک بجے گوجرہ کیلئے روانہ ہوں گے ۔ یو سی چیئرمین ناصر عباس تارڑ نے کہا کہ سینکڑوں کارکن دن 11بجے ان کی رہائشگاہ ڈیرہ وہاب کا چوٹ دھیراں پر اکٹھے ہوں گے اور دن ایک بجے جلوس کی شکل میں گوجرہ کیلئے روانہ ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کا والہانہ استقبال کریں گے ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں