72

آئی جی پنجاب نے پنجاب کے باقی 31اضلاع میں ٹریفک وارڈن سروس کو نئی بلیوئش گرے یونیفارم پہننے کا حکم دیا

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈی ایس پی ٹریفک پولیس منڈی بہاؤالدین مسرت عباس نے بتایا ہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے مورخہ 30اپریل 2018سے پنجاب کے باقی 31اضلاع میں ٹریفک وارڈن سروس کو نئی بلیوئش گرے یونیفارم پہننے کا حکم دیا ہے۔ کیونکہ پورے پنجاب میں ٹریفک وارڈن سروس کو نافذ العمل کر دیا گیا ہے اور یونیفارم کی تبدیلی اس سلسلہ میں پہلا قدم ہے۔ اب پنجاب میں ٹریفک پولیس کا ایک ہی یونیفارم ہوگا جبکہ اس سے پہلے 5بڑے شہروں کے علاوہ پنجاب کے باقی اضلاع میں سفید سرٹ اور بلیو پتلون پہنا جارہا تھا۔ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب کے 6بڑے شہروں سے پڑھے لکھے نوجوان ٹریفک اسسٹنٹ بھرتی کئے گئے ہیں اور مزید ٹریفک اسسٹنٹ بھرتی کئے جائیں گے جن میں خاص طور پر عورتوں کیلئے سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے منظوری کے بعد 5بڑے شہروں سے ٹریفک وارڈن پنجاب کے باقی اضلاع میں تعیناتی کا کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ صوبہ پنجاب میں ٹریفک کے نظام میں بہتری لائی جاسکے علاوہ ازیں ٹریفک پولیس کو نئی ٹرانسپورٹ اور جدید آلات بھی دئیے جارہے ہیں۔جس سے ٹریفک حادثات میں کمی رونما ہوگی اورعوام کو بہتر منفرد اور جدید تقاضوں پر مبنی ٹریفک نظام ملے گا۔ ٹریفک کا یہ نظام پنجاب کے پانچ بڑے شہروں میں ہی رائج تھا لیکن اب اسے پنجاب کے باقی تمام اضلاع میں بھی لانچ کیا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل پنجاب نے ٹریفک سٹاف کو ہدایت دی ہے کہ وہ نئی نئی یونیفارم کے ساتھ ڈیوٹی ایمانداری ،لگن اور خوش دلی کے ساتھ سرانجام دیں۔تمام ٹریفک پولیس کو نئے جوش و جذبے اور خوش اسلوبی کے ساتھ اس جدید نظام کو چلانے کی ہدایت کی ہے کہ ایکسیڈنٹ کی روک تھام کے سلسلہ میں دل جمی سے کام کریں اور لوگوں کو بہترین ٹریفک نظام دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں