52

کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی ڈرگ ایکٹ 2017کیخلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ، میڈیکل سٹور مالکان کا محکمہ صحت کی طرف سے ہراساں کئے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملک وال( طارق محمود بھٹی ) کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی ڈرگ ایکٹ 2017کیخلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ، میڈیکل سٹور مالکان کا محکمہ صحت کی طرف سے ہراساں کئے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ، حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی۔ عوام پریشان
تفصیلات کیمطابق کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ملک وال نے پنجاب حکومت کی پالیسیوں اور ڈرگ ایکٹ 2017کیخلاف تیسرے روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی ، میڈیکل سٹور کے مالکان نے ڈی اے کے اے کے صدر حاجی خالد بھیروی اور جنرل سیکرٹری رانا محمد نعیم کی قیادت میں رانا چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے حکومت پالیسیوں کیخلاف شدید نعرہ بازی ، اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر حاجی خالد بھیروی اور جنرل سیکرٹری رانا محمد نعیم نے کہا کہ ڈرگ ایکٹ 2017 ہمارے معاشی قتل کا ایکٹ ہے سپریم کورٹ کے حکم پر اتائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی آڑ میں انتظامیہ نے فارمیسی کیٹیگری 2اور ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کیخلاف بھی کاروائیاں شروع کر دی ہیں جو قابل مذمت ہیں

یہ خبر بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ کے حکم پر ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاون، 48 کلینک سیل

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران و اہلکاران اس کی آڑ میں ہمیں بھی ہراساں اور بلیک میل کر رہے ہیں حالانکہ ہم باقاعدہ سند یافتہ فارماسسٹ ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت جعلی ادویات بنانے والے مافیا پر ہاتھ ڈالے اور ان کی فیکٹریاں سیل کرکے جعلی ادویات کی سپلائی روکے ، خالد بھیروی اور رانا نعیم نے کہا کہ حکومت نے ڈرگ ایکٹ 2017میں ترمیم کا وعدہ کیا لیکن وہ اپنے وعدہ سے مکر گئی جب تک حکومت ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتی ہم ہماری ہڑتال جاری رہے گی ، ایسوسی ایشن کے ارکان نے رانا چوک میں احتجاجی دھرنا بھی دیا ۔ میڈیکل سٹورز کی بندش سے ادویات نہ ملنے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا مریض ادویات کے حصول کیلئے ذلیل و خوار ہوتے رہے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں