93

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کا پھالیہ میں جعلی ڈی اے پی کھاد بیچنے والے ڈیلر کے گودام پر چھاپہ مار کر25بوری جعلی کھاد قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرا دیا

منڈی بہاؤ الدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع ) کا پھالیہ میں جعلی ڈی اے پی کھاد بیچنے والے ڈیلر کے گودام پر چھاپہ مار کر25بوری جعلی کھاد قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرا دیا۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کی ہدایت اور مقامی کسانوں کی اطلاع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال نے موضع ہیلاں پھالیہ میں پولیس پارٹی کے ہمراہ جعلی ڈی اے پی کھاد بیچنے والے ڈیلر کے گودام پر اچانک چھاپہ مارااورگودام میں جعلی ڈی اے پی کھاد کی 25بوریاں برآمد کرکے دوکان کو سیل کر دیااورتھانہ پھالیہ میں مقدمہ درج کروا دیااورقبضے میں لئے گئے جعلی ڈی اے پی کھاد کے سیمپل بھی تصدیق کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے۔محکمہ زراعت کی اس کاروائی پر علاقہ بھر کے کسانوں نے اس اقدام کو سراہا۔جبکہ ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین نے محکمہ زراعت کے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جعلی کھاد فروخت کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ کی جائے اور اس گھناونے کاروبار میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں