101

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین حافظ شوکت علی نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، کھلا دودھ 75روپے فی لیٹر، چھوٹا گوشت 620، بڑا گوشت 320روپے فی کلو، روٹی سو گرام 6روپے فی عدد

منڈی بہاؤ الدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین حافظ شوکت علی نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ آج یہاں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بیس کلو آٹے کا تھیلا اور ایک کلو گھی مقرر کر دہ نرخوں کے مطابق مارکیٹ اور دکانوں پر دستیاب ہوں گے جبکہ سپر باسمتی چاول فی کلو 105روپے، دال چنا موٹی 94روپے فی کلو، دال چنا باریک 90روپے فی کلو، دال مسور موٹی 80روپے فی کلو، دال مسور باریک 126روپے فی کلو ، دال ماش باریک چھلکے والی 95روپے فی کلو، دال ماش دھلی 105روپے فی کلو، دال ماش چمن 140روپے فی کلو، دال مونگ دھلی 84روپے فی کلو، دال مونگ چھلکا 80روپے فی کلو، کالے چنے باریک 90روپے فی کلو، سفید چنے کینیڈا124روپے فی کلو اور سفید چنا 110فی کلو کے نرخ پر فروخت ہونگے جبکہ سرخ مرچ 220روپے فی کلو، بیسن 98روپے فی کلو، چینی 54روپے فی کلو، کھلا دودھ 75روپے فی لیٹر، چھوٹا گوشت 620 فی کلو، بڑا گوشت 320روپے فی کلو، روٹی سو گرام 6روپے فی عدد، نان 120گرام 8روپے فی عدد، دہی 80روپے فی کلو کے نرخ پر فروخت ہونگے جبکہ چکن زندہ گوشت برائلر، انڈے ،سبزیاں اور پھل مارکیٹ کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق ہونگے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ حکم نامہ ضلع منڈی بہاؤالدین کی حدود میں اپنے آغاز سے لے کر تا حکم ثانی نافذ العمل رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں