66

پاکستان آئی بھارتی خاتون نے اسلام قبول کرلیا

لاہور: بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے پاکستان آئی بھارتی خاتون نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرن بالا دخترمنوہرلال نے وزارت خارجہ کودرخواست لکھی ہے جس میں بھارتی خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے 16 اپریل کولاہورکی جامعہ نعیمیہ میں اپنی خوشی اوررضامندی سے اسلام قبول کیا جب کہ اس کا اسلامی نام آمنہ بی بی رکھا گیا، خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے لاہورہنجروال کے رہاٰشی نوجوان اعظم سے شادی کرلی ہے اوروہ واپس بھارت نہیں جانا چاہتی، اس لیے اس کے ویزے میں توسیع کہ جائے۔
بھارتی خاتون 12 اپریل کو سکھ یاتریوں کے ہمراہ پاکستان آئی تھی، اس کے ویزے کی مدت 21 اپریل کوختم ہوجائے گی۔

دوسری جانب جامعہ نعیمیہ کے سربراہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے بھارتی خاتون کے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں