52

ملک وال، موضع جیہ میں زمین میں پانی لگانے کے تنازعہ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان شدید زخمی ، ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

ملک وال(نامہ نگار) موضع جیہ میں زمین میں پانی لگانے کے تنازعہ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان شدید زخمی ، ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کٹھیالہ شیخاں کے علاقہ جیہ کے رہائشی سیف اللہ نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا کہ وہ اپنے کزن محمد سہیل اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈیرہ پر بیٹھے تھے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ ملزم صابر اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر زمین کا پانی کاٹ رہا ہے جب ہم وہاں پہنچے اور انہیں ایسا کرنے سے منع کیا تو ملزم صابر اور اس کے ساتھی مشتعل ہو گئے اور انہوں نے ہم پر فائرنگ کر دی جس سے محمد سہیل سمیت دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے ۔ پولیس تھانہ کٹھیالہ شیخاں کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان صابر اور کریم وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں