46

ملک وال،بادشاہ پور میں مسلح افراد کی دکان پر بیٹھے تاجر پر فائرنگ ، دکاندار شدید زخمی، تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

ملک وال(نامہ نگار)بادشاہ پور میں مسلح افراد کی دکان پر بیٹھے تاجر پر فائرنگ ، دکاندار شدید زخمی، تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، واقعہ مقدمہ بازی کی رنجش پر ہوا پولیس۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ ملکوال کے علاقہ بادشاہ پور میں ملزم محمد شہوار اور تاجر محمد دلنواز میں مقدمہ بازی چل رہی ہے جس کا ملزم کو شدید رنج ہے گزشتہ روز ملزم شہوار اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ چھ موٹرسائیکلوں پر بادشاہ پور اڈے پر واقع مارکیٹ میں آیا اور دکان پر بیٹھیتاجر دلنواز پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا فائرنگ کی آواز سن کر مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم تاجروں کے اکٹھا ہونے پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے دلنواز کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال پہنچا دیا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ مضروب دلنواز کے والد کی درخواست پر محمد شہوار ، یعقوب، رفیق، ارشد سمیت گیارہ افرادکیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں