61

ملکوال، بااثر افراد نے مکان کے تنازعہ پر زبردستی مکان کو خالی کرانے کے لئے کرایہ دار خاتون کو تشدد کانشانہ بناکر الٹا چوری کا جھوٹامقدمہ درج کرا دیا

بااثر افراد نے مکان کے تنازعہ پر زبردستی مکان کو خالی کرانے کے لئے کرایہ دار خاتون کو تشدد کانشانہ بناکر الٹا چوری کا جھوٹامقدمہ درج کرا دیا ۔خاتون کی انصاف کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل ۔تفصیلات کے مطابق محلہ کوٹلی کی رہائشی نسیم اختر بیوہ محمد حنیف نے پولیس کو دی گئی درخواست میںموقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میں غریب بیوہ عورت ہوں اور راجہ منظور نے 12 سال سے مجھے اپنا مکان کرایہ پر دے رکھا ہے تاہم راجہ منظور کے مکان کا تنازعہ محمد نذیر نامی شخص کے ساتھ چل رہا ہے جس پر9 مارچ کو دن 4 بجے محمد نذیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مکان کو خالی کروانے کے لئے مجھے گھر سے زبردستی نکالنے کے لئے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں الٹا مجھ سمیت میرے بیٹے کو بے گناہ چوری کے جھوٹے مقدمہ میں ملوث کر دیا ہے۔بیوہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں