72

ملک وال، بوڑھی ماں کا 22 سالہ نوجوان بیٹا 6 ماہ قبل گھر سے کام کے سلسلہ میں گیا اور آج تک لوٹ کے واپس نہ آیا

ملک وال(نامہ نگار) بوڑھی ماں کا 22 سالہ نوجوان بیٹا 6 ماہ قبل گھر سے کام کے سلسلہ میں گیا اور آج تک لوٹ کے واپس نہ آیا ۔خاتون کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بیٹے کی بازیابی کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الحیات ٹائو ن بادشاہ پور کی رہائشی کنیز بی بی زوجہ عبدالرحمان نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا 22 سالہ نوجوان بیٹا وقاص رحمان 29 ستمبر2017 کو دن 2بجے گھر سے کام کے سلسلہ میں گیا اور آج تک میں اس کی راہ دیکھ رہی ہوں خاتون نے بتایا کہ ہم اسے ہر جگہ تلاش کرکر کے تھک گئے ہیں مگر میرا بیٹا مجھے نہیں مل سکاہے۔ خاتون کنیز بی بی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میرا بیٹا بازیاب کرا دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں