65

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے 11 مارچ کے مجوزہ دورہ گوجرانوالہ جناح اسٹیڈیم جلسہ کے سلسلہ میں ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کا روٹ پلان جاری کر دیا ہے

ملک وال (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے 11 مارچ 2018 کے مجوزہ دورہ گوجرانوالہ جناح اسٹیڈیم جلسہ کے سلسلہ میں ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کا روٹ پلان جاری کر دیا ہے۔ جس کے تحت وزیراعلیٰ کی آمد پرمنڈی بہاؤالدین سے گوجرانوالہ گاڑیوں کے داخلہ کیلئے شاہین چوک سے مولانا ظفر علی خان چوک سے گکھڑ سے راہوالی سے جناح انٹر چینج سے اقبال ہائی سکول سے ریجنٹ موڑ پر مسافروں کو اتار کر شیخوپورہ موڑ ، نگار چوک آرمی گراؤنڈ میں پارک ہوں گی۔جہاں پر گاڑیوں کی 1000 سے 1200 تک پارکنگ ہو سکے گی۔ اسی طرح گجرات سے گوجرانوالہ گاڑیوں کا داخلہ مولانا ظفر علی خان چوک سے گکھڑ سے راہوالی سے جناح انٹرچینج سے اقبال ہائی سکول سے ریجنٹ موڑ پر مسافروں کو اتار کر شیخو پورہ موڑ ، نگار چوک سے یو ٹرن لے کر گورنمنٹ ہائی سکول کی گراؤنڈ میں پارک ہوں گی۔ جہاں پر گاڑیوں کی پارکنگ 1000سے 1200تک ہو سکے گی۔اسی طرح حافظ آباد سے اندرون شہر گوجرانوالہ داخلہ نوکھر سے قلعہ دیدار سنگھ سے لدھے والہ وڑائچ سے عالم چوک سے علی پور چوک سے دھلے روڈ سے گوندانوالہ چوک میں مسافروں کو اتار کر لاری اڈہ میں پارک ہوں گی جہاں گاڑیوں کی 300سے 350تک پارکنگ ہو سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں