56

ہنگامی انخلاء اور اخراجی راستوں کا تعین تمام سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں میں ضروری، ریسکیو سیفٹی آفیسر

منڈی بہائوالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ریسکیو سیفٹی آفیسر راجہ گلفام نے کہا ہے کہ ہنگامی انخلاء اور اخراجی راستوں کا تعین تمام سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں میں ضروری ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں بھگدڑ مچنے سے جانی نقصان میں اضافہ نہ ہواور کم وقت میں زیادہ افراد عمارت سے بحفاظت انخلاء ممکن ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجیئنرعمران خان کی ہدایت پر ریسکیو1122کے زیر اہتمام 5مراکز صحت میں ریسکیو آگاہی، فائرسیفٹی و ہنگامی انخلاء کی مشق کا انعقادکے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تفصیلات کے مطابق آگ سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اور ہنگامی انخلاء کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ر یسکیو1122 نے 5مراکز صحت میں ہنگامی انخلاء کی مشقوں کا انعقاد کیا جن میں ڈاکٹرز ، LHV’s اور LHW’s سمیت اسپتالوں کے 145 سٹاف نے شرکت کی ۔ ان اداروں میں دیہی مرکز صحت میانہ گوندل، بنیادی مرکز صحت بھوجوال، بنیادی مرکز صحت نین رانجھا، بنیادی مرکز صحت لکھنیوالااور بنیادی مرکز صحت وڑیایئت شامل ہیں۔ ان آگاہی پروگراموں میں ریسکیو 1122 کا تعارف اور حادثات خصوصاآگ سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتانے کے ساتھ ہنگامی انخلاء کی مشقوں کا انعقاد بھی کروایا گیا۔اس موقع پر ریسکیو سیفٹی آفیسر راجہ گلفام نے ان مشقوں کا جائزہ لیااور ہسپتالوں میں سیفٹی کے آلات بارے ہسپتال انتظامیہ کو آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں