67

پنجاب حکومت نے مسلسل تیسرے سال بھی طلبا و طالبات کو اردو میڈیم کی کتب فراہم نہیں کیں ، طلبا و طالبات اردو میڈیم کی کتب مارکیٹ سے خریدنے پر مجبور

ملک وال(نامہ نگار) پنجاب حکومت نے میٹڑک تک تعلیم مفت کے ساتھ طلبا و طالبات کو کتابیں بھی مفت فراہم کرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے چار سال قبل موجودہ حکومت نے پرائمری سے میٹرک تک تمام سرکاری سکولوں کو صرف انگلش میڈیم قرار دے کر اردو میڈیم ختم کر دیا تھا جس سے صرف انگلش میڈیم کتب ہی طلبا کو فراہم کی جاتی تھیں لیکن یہ نظام پہلے ہی سال ناکام ہونے کے سبب حکومت نے تین سال قبل دوبارہ اردو میڈیم نظام کو بحال کر دیا تھا پنجاب حکومت نے اردو میڈیم بحال تو کر دیا لیکن طلبا و طالبات کو فراہم کی جانے والی کتب ابھی تک صرف انگلش میڈیم ہی ہیں جبکہ تین سال گذر جانے کے باوجود ابھی تک طلبا و طالبات کو اردو میڈیم کتب فراہم نہیں کی جا رہیں اردو میڈیم کتب نہ ملنے سے غریب والدین کو یہ کتب بازار سے ہی خریدنا پڑ رہی ہیں ، والدین اور طلبا نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حکومت کی پرنٹنگ مافیا سے اس ملی بھگت کا از خود نوٹس لے اور طلبا کو اردو میڈیم کتب فراہم کرائی جائیں ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں