69

نیو رسول پھاٹک کے قریب سڑک کے عین بیچ سیوریج کا ابھرا ہوا ڈھکن ٹریفک کیلئے مسئلہ بن گیا

منڈی بہاؤالدین( بیوروچیف) نیو رسول پھاٹک کے قریب سڑک کے عین بیچ میں سیوریج کاابھرا ہوا ڈھکن ٹریفک کیلئے مسئلہ بن گیابروقت مرمت نہ کیا گیا تو کسی بڑے حادثہ کا باعث بن سکتا ہے مقامی سماجی حلقے۔ تفصیلات کے مطابق نیو رسول روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب سیوریج کا ابھرا ہوا ڈھکن کسی بھی وقت کسی بڑے حادثہ کا باعث بن سکتا ہے سڑک کے عین بیچ ہونے کی وجہ سے آئے روز ٹریفک کی روانی میں مسئلہ بن چکا ہے مگر تاحال اس کی موجودگی میونسپل انتظامیہ کی غفلت کا باعث ہے مقامی عوامی سماجی حلقوں نے میونسپل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ابھرے ہوئے ڈھکن کو مرمت کیا جائے تاکہ کوئی بڑا حادثہ نہ ہوجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں