152

لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان محمد قاسم بیگ کو آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا

ملک وال(نامہ نگار) لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان محمد قاسم بیگ کو آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت ۔ تفصیلات کیمطابق ملکوال کا رہائشی محمد قاسم بیگ روشن مستقبل کے خواب آنکھوں میں سجائے چند ماہ قبل غیر قانونی طریقہ سے اٹلی جانے کیلئے لیبیا پہنچا جہاں انسانی اسمگلر نے کشتی میں گنجائش سے کہیں زیادہ افراد کو سوار کر لیا لیکن سمندر میں کشتی مسافروں کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اور الٹ گئی جس سے 11پاکستانیوں سمیت درنجنوں افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے جن میں ملکوال کا نوجوان محمد قاسم بیگ بھی شامل تھا قاسم بیگ کی چھ سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس کی پانچ سالہ اور تین سالہ دو بیٹیاں ہیں قاسم بیگ کی میت بدھ کی رات اسلام آباد سے ملکوال پہنچی تو ہر آنکھ اشکبار تھی گزشتہ روز ریلوے مسافر خانہ کے گراؤنڈ میں قاسم بیگ کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر سیکیورٹی کیلئے ڈی ایس پی رانا محمد اسلام اور ایس ایچ او محمد نعیم گجر کی قیادت میں پولیس اہلکار بھی موجود تھے قاسم بیگ کو مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں