66

ملک وال، شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ، سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں میں بدل گئیں

ملک وال(نامہ نگار) شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ، سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں میں بدل گئیں، سردی کی شدت میں اضافہ ، بجلی کا نظام درہم برہم ، موضع رکن اور نواحی علاقون میں 14گھنٹے بجلی کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ۔ تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ملکوال ، رکن ، گوجرہ، ہریا، مونہ سیداں ، میانہ گوندل سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ بارش سے شہر کی سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں سڑکوں اور گلیوں میں ایک سے دو فٹ تک پانی کھڑا ہونے سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہاں شہریوں کو بھی آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، بارش کے ساتھ ہی بجلی کا نظام میں درہم برہم ہو گیا شہر سمیت نواحی علاقوں میں بجلی وقفے وقفے سے دو دو گھنٹے بند ہوتی رہی جبکہ موضع رکن اور اس کے گردونواح میں بجلی 14گھنٹے بند رہی جس سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا رابطہ کرنے پر گیپکو ذرائع نے بتایا کہ بارش کے باعث فنی خرابی کی وجہ سے بجلی کا بریک ڈائون ہوا جسے بحال کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں