54

مندی بہاوالدین تین روزہ پولیو مہم میں ضلع بھر میں پان سال سے کم عمر 2لاکھ 70ہزار7سو 54بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے

ملک وال(نامہ نگار) تین روزہ پولیو مہم میں ضلع بھر میں پان سال سے کم عمر 2لاکھ 70ہزار7سو 54بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ تفصیلات کیمطابق ملکوال سمیت ضلع بھر میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز گزشتہ روز کر دیا گیا ، اس سلسلہ میں ٹی ایچ کیو ماڈل ہسپتال ملکوال میں اسسٹنٹ کمشنر نعمان فاروق اور ایم ایس ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا ، اس موقع پر ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے بتایا کہ ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 2لاکھ 70ہزار 7سو 54بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہے جس کیلئے 586موبائل ٹیمیں، 69فکسڈ جبکہ 36بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشنز پر پولیو قطرے پلانے کے مراکز قائم کئے گئے ہیں جنہیں 191سپروائزرز نگرانی کریں گے انہوں نے کہا کہ ملکوال میں 11ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ والدین اس سلسلہ میں محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کر کے پاکستان کے مستقبل کو صحتمند اور مضبوط بنائیں انہوں نے عوامی نمائندوں ، یو سی چیئرمینوں، کونسلرز ، اساتذہ کرام اور علمائے کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ لوگوں کو پولیو قطروں کی اہمیت کے بارے میں والدین کو بتائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں