68

ملک وال،موٹر وے لنک روڈ حیات ٹائون کے قریب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی سیوریج کا پانی سڑک پر کھڑھا ہونے سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر

ملک وال(نامہ نگار) موٹر وے لنک روڈ حیات ٹائون کے قریب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی سیوریج کا پانی سڑک پر کھڑھا ہونے سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر سڑک کو فوری مرمت کروانے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کیمطابق منڈی بہاوالدین سے بھیرہ موٹر وے انٹرچینج تک جانے والی سڑک مختلف جگہوں سے بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ حیات ٹائون کے قریب تو سڑک کی حالت انتہائی خراب ہے سیوریج نالیوں کی مناسب صفائی نہ ہونے کے سبب سڑک پر ہر وقت نالیوں کا گندہ پانی کھڑا رہتا ہے جبکہ وہاں کئی جگہوں پر سڑک کا نام ونشان ہی غائب ہو چکا ہے یاد رہے کہ ملکوال سے بادشاہ پور تک سڑک کے اطراف میں آبادی ہیمتاثڑہ علاقوں کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین اور چیئرمین ضلع کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کے بری طرح متاثرہ حصوں کا مناسب مرمت کی جائے اور نکاسی آب کا بھی بندوبست کیا جائے کیونکہ سڑک پر سیوریج نالیوں کا پانی کھڑا رہنے سے سڑک ٹوٹ چکی ہے جبکہ پانی چوبیس فٹ چوڑی سڑک پر مکمل پھیلا رہتا ہے ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں