75

ملک وال،لاپتہ ہونے ہونے والی 12سالہ لڑکی فیصل آباد سے مل گئی

ملک وال(نامہ نگار) لاپتہ ہونے ہونے والی 12سالہ لڑکی فیصل آباد سے مل گئی ۔ تفصیلات کیمطابق محلہ مولا نگر شمالی کی رہائشی 12سالہ نازیہ چند روز قبل لاپتہ ہو گئی تھی نازیہ کا ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے وہ ٹرین پر سوار ہو کر فیصل آباد پہنچ گئی تھی لڑکی کے اہل خانہ نے بتایا کہ فیصل آباد سے ایک رفاہی ادارہ نے انہیں فون کر کے بیٹی کے متعلق بتایا جس پر وہ اپنی بیٹی کو فیصل آباد سے لے آئی ہے یاد رہے کہ لڑکی کی گمشدگی کی خبر اخبارات میں شائع ہونے پر رفاہی ادارہ نے لڑکی کی والدہ سے رابطہ کیا تھا ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں