97

ملک وال، شہریوں کا احتجاج رنگ لے آیا ، تھانہ کی زیر تعمیر عمارت میں گرلز کالج کی طرف بنائی گئی کھڑکیاں بند کر دی گئیں

ملک وال۰نامہ نگار شہریوں کا احتجاج رنگ لے آیا ، تھانہ کی زیر تعمیر عمارت میں گرلز کالج کی طرف بنائی گئی کھڑکیاں بند کر دی گئیں ۔ تفصیلات کیمطابق حلقہ پی پی 119سے سابق امیدوار اور سماجی رہنما اکبر علی گوگا نے آٹھ روز سے ڈی ایس پی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دے رکھا تھا جس میں ان کا مطالبہ تھا کہ تھانہ ملکوال کی نئی تین منزلہ زیر تعمیر عمارت میں گورنمنٹ گرلز کالج کی طرف بنائی گئی کھڑکیاں بند کی جائیں کیونکہ ان سے کالج کی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال ہو گا شہریوں نے اکبر علی گوگا کے ہمراہ ڈی ایس پی آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے تھانہ عمارت میں کالج کی طرف بنائی گئی کھڑکیاں بند کروا دیں ہیں تاکہ گرلز کالج کی بے پردگی نہ ہو ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں