82

ملک وال،چک نمبر 21میں دو بہوئوں کا 65سالہ ساس پر تشدد ، ساس نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی،

ملک وال(نامہ نگار)چک نمبر 21میں دو بہوئوں کا 65سالہ ساس پر تشدد ، ساس نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی، بزرگ خاتون کے دونوں بیٹے روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک ہوتے ہیں ۔ تفصیلات کیمطابق ملک وال کے نواحی موضع چک نمبر 21کی 65سالہ خاتون( س) نیشنل بنک کے سامنے سڑک پر تڑپ رہی تھی جسے دیکھ کر ایک شہری نے پوچھا تو اس نے بتایا کہ اس کی دو بہوئوں اس کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا کرتی ہیں اور آج انہوں نے شدید زدوکوب کیا ہے خاتون نے بتایا کہ اس کے دونوں بیٹے بیرون ملک ہوتے ہیں بہوئوں کے تشدد سے دلبرداشتہ ہو کر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا لی تھیں جس سے اس کی حالت غیر تھی شہری کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے خاتون کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں خاتون دم توڑ گئی کیونکہ ہسپتال پہنچنے تک زہر اپنا کام دکھا چکا تھا ، شہری نے میڈیا کو بتایا کہ خاتون کافی دیر سے سڑک کنارے تڑپ رہی تھی لیکن کسی نے بھی بھی اسے ہسپتال پہنچانے کی زحمت نہیں کی ۔ جس کی وجہ سے خاتون کو بروقت طبی امداد نہ مل سکی اور وہ جان کی بازی ہار گئی ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں