52

ملک وال پٹھان اتحاد پاکستان کے سینکڑوں کارکنوںنے نقیب اللہ محسود کے قتل کے خلاف ڈی ایس پی دفتر سے پریس کلب تک نکالی

ملک وال(نامہ نگار) پٹھان اتحاد پاکستان کے سینکڑوں کارکنوںنے نقیب اللہ محسود کے قتل کے خلاف ڈی ایس پی دفتر سے پریس کلب تک نکالی ۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر راوٗ انوار کے خلاف نعرے درج تھے ۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز پٹھان اتحاد پاکستان تحصیل ملکوال کے صدر ایوب خان کی قیادت میں ڈی ایس پی کے دفتر سے پریس کلب ملکول تک ریلی نکالی گئی جس میں پٹھان اتحاد کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء نے رائوانوار کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر رائوانوار کے خلاف نعرے درج تھے ۔مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سابق ایس ایس پی رائو انوار کو گرفتار کر کے پھانسی دی جائے اس موقع پر پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں