53

پھالیہ ، دھوکہ دہی سے مطلقہ خاتون کو کنواری ظاہر کرکے شادی کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج،

پھالیہ (تحصیل رپورٹر) دھوکہ دہی سے مطلقہ خاتون کو کنواری ظاہر کرکے شادی کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق اسجد اقبال ولد محمد اسلم ساکن چک نمبر 3 منڈی بہائوالدین نے بھاگٹ پولیس کو بتایا کہ وہ محنت مزدوری کرکے اپنا پیٹ پالتا ہے۔ اس کی شادی 2009میں مسماۃ رضیہ خانم دختر شاہ محمد سے بمطابق شریعت محمدیؐ سرانجام پائی۔ شادی سے پہلے ملزمان ظفر حسین ولد شاہ محمد، مدثر اقبال ولد محمد اکبر قوم آرائیں سکنہ جوکالیاں نے رضیہ خانم کو کنواری ظاہر کیا ۔ جبکہ رضیہ خانم کی شادی اس سے پہلے بھی محمد منشاء نامی سکنہ کھوسر سے ہوچکی تھی۔ جب محمد منشاء سے شادی ہوئی تو انہوں نے منشاء سے 2لاکھ روپے اور 10مرلہ کا مکان بھی نکاح نامہ میں بطور شرائط لکھوایا اور بعد میں منشاء کے خلاف عدالت دیوانی میں دعویٰ دائر کردیا۔ اس کے بعد رضیہ خانم کی شادی اسجد اقبال ولد محمد اسلم سے کردی اور اس سے بھی شرائط میں 1لاکھ ر وپے لکھوالیے۔ اسجد اقبال کے مطابق ملزمان شادی کو بطور کاروبار شروع کررکھا ہے خاتون کے بھائی ظفر اقبال ولد شاہ محمد کے خلاف پہلے بھی کافی لوگوں نے مقدمات درج کروارکھے ہیں مجھے بھی انہوں نے کنواری لڑکی بتا کر دھوکہ اور فراڈ سے نکاح کیا ہے جس پر تھانہ بھاگٹ نے تینوں ملزمان کے خلاف زیردفعہ 420/468/471ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں