85

پھالیہ کی ہونہار طالبہ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، طالبہ نے فورتھ ایئر کے سالانہ امتحان میں بھی لیڈی ایچی سن ہسپتال لاہور میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

پھالیہ کی ہونہار طالبہ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، طالبہ نے فورتھ ایئر کے سالانہ امتحان میں بھی لیڈی ایچی سن ہسپتال لاہور میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی، تفصیلات کے مطابق پھالیہ کے معروف تاجر عبدالسلام چوہدری کی صاحبزادی ہونہار طالبہ عالیہ اسلام چوہدری نے لیڈی ایچی سن ہسپتال لاہور سے فورتھ ایئر کے سالانہ امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ یادرہے کہ اس سے قبل بھی عالیہ اسلام چوہدری نے تھرڈ ایئر کے سالانہ امتحان میں بھی جنرل نرسنگ میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منڈی بہائوالدین سے پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کی تھی۔ ان کی اس عظیم کامیابی پر اہل علاقہ نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں