41

پھالیہ ، ممتاز سیاسی رہنماء اعجاز احمد لک کے گھر پر فائرنگ کرنے کے الزام میں 8افراد کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج

پھالیہ (تحصیل رپورٹر) ممتاز سیاسی رہنماء اعجاز احمد لک کے گھر پر فائرنگ کرنے کے الزام میں 8افراد کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ممتاز قانون دان امان اللہ لک ایڈووکیٹ سابق ایم پی اے کے بیٹے سیاسی رہنماء سابق ناظم یوسی دھریکاں اعجاز احمد لک نے پھالیہ پولیس کو بذریعہ درخواست بتایا کہ وسیم انار عرف سیمو، بابر ولد عمر حیات، مظہر ولد ریاض، اظہر ولد ریاض، نوید ولد ریاض ہمراہ تین کس نامعلوم مسلح آتشیں اسلحہ چار موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر آئے اور اس کے گھر کے مرکزی گیٹ پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں مرکزی گیٹ، کھڑکیوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا تاہم فائرنگ کے نتیجہ میں وہ معجزانہ طور پر بچ گیا بعدازاں ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے وجہ عناد پرانی رنجش بتائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں